پرویز مشرف نے رازداری سے مسئلہ کشمیر کا سودا کرنے کی کوشش کی آصف زرداری

مشرف نے اصولی مؤقف سے انحراف کیوں کیا ان کے مؤقف سے ہٹنے کی تحقیقات کی جائیں، شریک چیرمین پیپلزپارٹی


ویب ڈیسک September 04, 2015
مشرف نے اصولی مؤقف سے انحراف کیوں کیا اور ان کے مؤقف سے ہٹنے کی تحقیقات کی جائیں، شریک چیرمین پیپلزپارٹی، فوٹو:فائل

پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے رازداری سے مسئلہ کشمیر کا سودا کرنے کی کوشش کی۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق اپنے ایک بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے رازداری سے مسئلہ کشمیر کا سودا کرنے کی کوشش کی، مشرف نے اصولی مؤقف سے انحراف کیوں کیا اور ان کے مؤقف سے ہٹنے کی تحقیقات کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پر قراردادوں کو نظر انداز کرنے کی رپورٹیں پریشان کن ہیں، بے نظیر نے اقوام متحدہ کی قراردادوں سے انحراف کا بتا دیا تھا اور بی بی انتباہ پر قراردادوں پر بات نہیں ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں