واجبات کی عدم ادائیگی پر قومی ایئرلائن کا اکاؤنٹ منجمد کردیا گیا

پی آئی اے کو کئی بار نوٹس جاری کیا لیکن جواب نہ آنے پر اکاؤنٹ منجمد کیا، ایف بی آر ذرائع


ویب ڈیسک September 04, 2015
پی آئی اے کو کئی بار نوٹس جاری کیا لیکن جواب نہ آنے پر اکاؤنٹ منجمد کیا، ایف بی آر ذرائع، فوٹو:فائل

KIEV: ایف بی آر نے واجبات کی عدم ادائیگی پر قومی ایئرلائن کا اکاؤنٹ منجمد کردیا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کا اکاؤنٹ منجمد کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے پی آئی اے کو کئی بار نوٹس جاری کیے گئے لیکن جواب نہ دیئے جانے پر اکاؤنٹ منجمد کیے گئے جب کہ قومی ایئرلائن کا اکاؤنٹ منجمد ہونے سے ملازمین کی تنخواہیں بھی تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے ایف بی آر کی جانب سے قومی ایئرلائن کے اکاؤنٹس منجمد ہونے کی خبر کی تردید کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں