راکھی ساونت نے خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات کا ذمہ دار سنی لیون کو ٹھہرادیا

سنی لیون کے اشتہارات اور فلموں کے باعث بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات بڑھ رہے ہیں، بالی ووڈ اداکارہ


ویب ڈیسک September 04, 2015
سنی لیون کے اشتہارات اور فلموں کے باعث بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات بڑھ رہے ہیں، بالی ووڈ اداکارہ، فوٹو:فائل

بالی ووڈ میں اپنی بے باک اداکاری کے حوالے سے مشہور اداکارہ راکھی ساونت نے اداکارہ سنی لیون سے پیشہ وارانہ حسد رکھتے ہوئے انہیں بھارت میں خواتین کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ میں اپنی بے باک اداکاری اور بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے مشہور اداکارہ سنی لیون ایک بار پھر تنازعے کا شکار ہوگئی ہیں جب کہ گزشتہ روز بھارتی سیاست دان نے ایک اشتہار کو بنیاد بناکرانہیں بھارت میں خواتین کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا جس کے بعد ان کی حریف اداکارہ راکھی ساونت بھی میدان میں آگئیں اورسنی لیون کو بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کا ذمہ دار قرار دیا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا تھاکہ سنی لیون کے اشتہارات اور فلموں کے باعث بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات بڑھ رہے ہیں جس کے بعد ان کے فلموں اور اشتہارات میں کام کرنے پر پابندی عائد کی جانی چاہئیے اور انہیں بھارت میں رہنا ہے تو بولڈ مناظر والی فلموں سے دور رہنا ہوگا۔

واضح رہے کہ اداکارہ سنی لیون کے خلاف ممبئی کے پولیس اسٹیشن میں فحش ویب سائٹ چلانے کا مقدمہ بھی درج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |