شہر میں جانوروں کے اتائی کلینکس قائم ماہرین کی شہریوں کو سست جانور نہ خریدنے کی ہدایت

اندرون ملک سے جانوروں کی آمد ورفت کے بعد جانوروں کوڈائریا بھی لاحق ہوجاتا ہے۔


Staff Reporter October 20, 2012
اندرون ملک سے جانوروں کی آمد ورفت کے بعد جانوروں کوڈائریا بھی لاحق ہوجاتا ہے۔ فوٹو فائل

GUANTANAMO BAY NAVAL BASE (CUBA): عید قربان کی آمد کے ساتھ ساتھ شہر میں جانوروں کے اتائی کلینکس قائم کردیے گئے۔

جبکہ ویٹرنری ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ موجودہ موسم میں جانوروں میںکوئی شدید نوعیت کی بیماری کا امکان نہیں تاہم اندرون ملک سے کراچی کی مویشی منڈی میں لائے جانیوالے بیشتر جانوروںکو منہ اورکھرکی بیماری لاحق ہوتی ہے جبکہ ایک سے دوسری جگہ منتقل کرنے سے بھی جانور بیمار ہوسکتے ہیں، جانوروںکے ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ عید قرباں کا جانورخریدتے وقت سست جانور نہ خریدیں اورایسا جانورخریدیں جوجگالی کررہا ہو، منہ اور ناک سے رطوبت نکالنے والے اور اپنے پاؤں پر ٹھیک طرح سے کھڑے نہ ہونے والے جانوروں میںکھر کی بیماری ہوسکتی ہے، چھوٹے جانوروں میں منہ اور کھرکی بیماریاں عام ہوتی ہیں۔

جبکہ بڑے جانوروں میں نمونیہ اورہیمریجک سپٹیسیمیا کا مرض لاحق ہوتا ہے، اندرون ملک سے جانوروں کی آمد ورفت کے بعد جانوروں کوڈائریا بھی لاحق ہوجاتا ہے جبکہ گھروں پر لانے کے بعد جانوروں میں ڈائریا کی عام شکایات ہوجاتی ہے،عوام کو چاہیے کہ وہ قربانی کے لیے خریدے جانے والے جانورکو ضرورت کے مطابق خوراک دیں،باربار خوراک دینے سے جانوروں کوڈائریا ہوجاتا ہے، جانورکے بیمارہونے کی صورت میں مستند ویٹرنری ڈاکٹر سے معائنہ کرایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں