سپرلیگخواہشمند کرکٹرزکو معاہدے کا مسودہ ارسال

مہیلا جے وردنے اور کمار سنگاکارا سے بھی رابطے میں ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ


Sports Desk September 05, 2015
ایونٹ کے لوگو کی تقریب رونمائی 20 ستمبر کو ہو رہی ہے: فوٹو: فائل

پی سی بی نے آئندہ سال فروری میں قطر میں شیڈول پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے خواہشمند کرکٹرزکو معاہدے کا مسودہ بھیج دیا ہے۔برطانوی ویب سائٹ کے مطابق تقریباً90 کھلاڑیوں نے قطر کے دارالحکومت میں ہونے والے ایونٹ میں شرکت کے سلسلے میں رضامندی سے پاکستان کو آگاہ کردیا ہے۔

بورڈ نے انھیں معاہدے کا مسودہ بھی بھیج دیا، سپرلیگ میں دلچسپی ظاہرکرنے والے کرکٹرزمیں سری لنکن کپتان انجیلو میتھیوز، تلکارتنے دلشان اور لسیتھ مالنگا کے ساتھ ویسٹ انڈین کیرن پولارڈ قابل ذکر ہیں۔آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے 2،2 کرکٹرز بھی ایونٹ میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ مہیلا جے وردنے اور کمار سنگاکارا سے بھی رابطے میں ہے۔سپر لیگ میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی اور ہر میں 5غیرملکی کرکٹرز شامل کیے جائیں گے۔

انھیں چاردرجات میں رکھا جائے گا۔کھلاڑیوں کی طرف سے معاہدے کی وصولی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ براڈ کاسٹراورپروڈکشن کمپنی کیلیے اشتہار دے گا، پھرفرنچائزز کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اس کے بعد لیگ میں حصہ لینے والے 25 غیرملکی کرکٹرزکے ناموں کا اعلان کردیا جائے گا، ایونٹ کے لوگو کی تقریب رونمائی 20 ستمبر کو ہو رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |