جونیئر ہاکی کیمپ میں تمام پلیئرز نے رپورٹ کر دی

آج اسلام آباد میں ٹرائلز کا انعقاد ہوگا، بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کوبلانے کا مقصد بہترین اسکواڈ کی تشکیل ہے،طاہر زمان


Sports Reporter September 05, 2015
عرفان سیننئر نے کہا کہ طاہر زمان کی کوچنگ خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں: فوٹو: فائل

آئندہ ماہ ملائیشیا میں شیڈول پانچویں سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ کیلیے قومی ٹریننگ کیمپ کے پہلے روز تمام پلیئرز نے رپورٹ کردی۔

ہیڈ کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ کیمپ میں اتنی بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کو بلانے کا مقصد ایونٹ کیلیے بہترین اسکواڈ تشکیل دینا ہے،اس ٹورنامنٹ کو ورلڈ کپ کوالیفائرز کی حیثیت بھی حاصل ہے۔

اسسٹنٹ کوچ عرفان سینئرنے کہاکہ 3 سے 4 روز تک جاری رہنے والے ٹرائلز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد تعداد 30 سے 35 کردی جائے گی، ابتدائی ایونٹ میں قوم کے سامنے سرخرو ہونے کی پوری کوشش کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق نئی پی ایچ ایف انتظامیہ کو سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ کی صورت میں پہلے چیلنج کا سامنا ہے۔

جمعرات کی شام نو منتخب سیکریٹری شہباز احمد سینئر نے ہیڈ کوچ طاہر زمان کی مشاورت سے ابتدائی مرحلے میں 62 کھلاڑیوں کو کیمپ میں طلب کیا تھا،اسلا م آباد میں جونیئر کیمپ کے ابتدائی روز طلب کیے جانے والے تمام کھلاڑیوں نے رپورٹ کردی، ہفتے سے باقاعدہ تربیت کا آغاز ہوگا۔ سلطان آف جوہر ہاکی ایونٹ 11 سے 18 اکتوبر تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔ ہیڈ کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ جوہر باروکپ کی تیاری کے کیمپ میں زیادہ تعداد میں کھلاڑیوں کو بلانے کا مقصد جونیئر ایشیا کپ کیلیے بہترین ٹیم تیار کرنا ہے۔

یہ ایونٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کا بھی حصہ ہے۔کوچ عرفان سینئر نے کہاکہ پی ایچ ایف میں نئے صدر اور سیکریٹری کے آنے سے نہ صرف ہاکی کو فروغ ملے گا بلکہ قومی کھیل اپنا کھویا ہوا وقار بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہے گا۔ ''ایکسپریس'' سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ کیمپ میں موجود کسی بھی باصلاحیت کھلاڑی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہو گی، فٹنس اور غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو ہی سلطان جوہر کپ میں قومی جونیئر ٹیم کی نمائندگی کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں پلیئرز کے ٹرائلز کا سلسلہ شروع کیا جائے گا، تین سے چار روز تک جاری رہنے والے ان ٹرائلز میں کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر کے تعداد 30 سے 35تک کر دیں گے۔

عرفان سیننئر نے کہا کہ طاہر زمان کی کوچنگ خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں،ان کا تجربے اور ہماری محنت سے کھلاڑیوں کی خامیوں پر قابو پایا جائے گا۔ ایک سوال پر قومی جونیئر کوچ نے کہا کہ ملائیشیا میں شیڈول سلطان آف جوہر کیمپ کو کسی صورت بھی آسان نہیں لے رہے، بھرپور تیاریوں کے ساتھ ایونٹ میں شریک ہوں گے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ گرین شرٹس عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |