کراچی آپریشن میں دہشت گردوں کا مالیاتی نیٹ ورک توڑنے کی حکمت عملی زیرغور

کارروائیوں کومزید تیز کرنے کی پالیسی فیصلہ کن مراحل میں داخل کرنے کی منظوری دی جائے گی


عامر خان September 05, 2015
کارروائیوں کومزید تیز کرنے کی پالیسی فیصلہ کن مراحل میں داخل کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ـ فوٹو: فائل

کراچی آپریشن کو2 سال مکمل ہوتے ہی اس کی پالیسی حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔

اس مرحلے میں قانون نافذ کرنے والوں کا ہدف جرائم مافیاز اورجرائم پیشہ عناصر کے مالی گٹھ جوڑ اورذرائع آمدنی کا خاتمہ ہے، دہشت گردوں کا مالیاتی نیٹ ورک کا قلع قمع کرنے کیلیے10 ستمبرکو اسلام آباد میں ہونے والے اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں تمام انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت احتساب سے متعلق اداروں میں مربوط کوآرڈنیشن کیلیے حکمت عملی طے کی جائے گی اورکارروائیوں کومزید تیز کرنے کی پالیسی فیصلہ کن مراحل میں داخل کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں