پاکستان میرینزمیں خواتین آناچاہیں توخیرمقدم کرینگےکمانڈر

ٹریننگ انتہائی مشکل لیکن ہمارامقصد ملک وقوم کادفاع ہے،ایف سی پی اومیرین اعجاز


Monitoring Desk September 05, 2015
ان جوانوں نے65ء کی جنگ میں بھارت کوناک آؤٹ کیاتھا،جی فارغریدہ میں خصوصی رپورٹ فوٹو؛فائل

وطن عزیزکے دفاع کیلیے جہاں بری، بحری اورٖفضائی افواج ہروقت مکمل تیاریوں کیساتھ الرٹ ہیں وہیں ملکی حفاظت کیلئے پاکستان میرینزبھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں ۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام جی فارغریدہ میں میزبان غریدہ فاروقی نے پاکستان میرینز کی تربیت کے مختلف مراحل کے حوالے سے خصوصی رپورٹ پیش کی ۔1965ء کی جنگ میں بھارت کو پاک فورسز نے محدود وسائل کے باوجود ہرشعبے میں ناک آؤٹ کیا تھا۔پاک فوج کی اس تاریخی کامیابی پر ہرسال چھ ستمبرکو یوم دفاع کے طورپر منایا جاتا ہے۔

جس کی تین بنیادی وجوہات ہیں پہلی وجہ یوم دفاع کے شہیدوں اورغازیوں کو خراج تحسین پیش کرنا جنہوں نے ملک کے دفاع میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا، دوسری وجہ دنیا کو پیغام دینا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر مسلط کی گئی توبھرپور جواب دینے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

تیسری وجہ اس عزم کی تجدید کی جائے کہ پاکستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ وطن عزیز کی تحفظ کی خاطر پاکستان میرینز کی بھرپورتیاری ہے۔ ایف سی پی او میرین اعجاز نے کہاپاکستان میرینز کی مشکل ٹریننگ ہے،ہمارا مقصد صرف اورصرف ملک اورقوم کا دفاع ہے۔کمانڈرمیرینز طارق محمود نے کہاپاکستان میں میرینز میں اگرخواتین آنا چاہتی ہیں تو ہم انکاخیرمقدم کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں