عراق میں جھڑپوں میں 112 جنگجو دھماکوں میں 15 افراد جاں بحق

فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپیں صوبہ انبار میں ہوئیں، بم دھماکے طرمیہ شہر میں ہوئے


Net News/News Agencies September 05, 2015
فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپیں صوبہ انبار میں ہوئیں، بم دھماکے طرمیہ شہر میں ہوئے فوٹو:فائل

عراق میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے دوران داعش کے 112 جنگجو ہلاک اورسیکڑوں زخمی ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق داعش نے صوبہ الانبار میں تازہ لڑائی کو ''عروس المعارک'' کا نام دیا تھا مگر انھیں اس لڑائی میں بدترین جانی نقصان سے دوچار ہونا پڑا، عراقی شہر طرمیہ میں ہونے والے بم دھماکوں میں15فراد جاں بحق ہوگئے۔

دوسری طرف بغداد میں نامعلوم نقاب پوشوں نے ترکی سے تعلق رکھنے والے 18 تعمیراتی ورکرز کو اغوا کر لیا ہے، ادھر داعش کے جنگجوؤں نے شامی شہر تدمر (پالمیرا) میں مزید 3 قدیم مقبرے تباہ کر دیے ہیں، شام میں قدیم دور کے یہ وہ واحد مقبرے تھے جو قدرے بہتر حالت میں تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |