پشاور میں گاڑی سے 5 کلو وزنی بم برآمد 3 دہشت گرد گرفتار

دہشت گرد پولیو ٹیموں کی ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور پولیس پر حملوں میں ملوث تھے، پولیس


ویب ڈیسک September 05, 2015
پولیس نے گاڑی سے ملنے والے بم کو ناکارہ بنا دیا ہے فوٹو فائل

ATTOCK/ MIRPUR/ GILGIT: اسپیشل پولیس یونٹ نے نیو رنگ روڈ پر کار سے 5 کلووزنی بم برآمد کرکے 3 دہشت گرد گرفتار کرلئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں تھانہ متھرا کی حدود میں اسپیشل پولیس یونٹ نے مصدقہ اطلاعات پر نیو رنگ روڈ پر کارروائی کی اور 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کی گاڑی سے 5 کلو گرام وزنی بم برآمد کرلیا۔ پولیس نے تینوں دہشت گردوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جہاں ان سے تفتیش جاری ہے جب کہ بم کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے دہشت گرد قانون نافذ کرنےو الے ادارے کے اہلکاروں اور پولیو ٹیموں کی ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ بم دھماکوں اور بھتہ خوری میں بھی ملوث ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔