کراچی میں ملزمان ٹریفک پولیس اہلکار سے سرکاری اسلحہ چھین کر فرار

موٹرسائیکل پر سوار ملزمان پولیس اہلکار سے سرکاری نائن ایم ایم پستول لے کر فرار ہو گئے، ایس پی کلفٹن امجد حیات


ویب ڈیسک September 05, 2015
2 روز قبل ہی ٹریفک پولیس اہلکاروں کو اپنی حفاظت کے لئے اسلحہ سے لیس کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

کلفٹن کے علاقے سے موٹر سائیکل پر سوار ملزمان ٹریفک پولیس اہلکار سے سرکاری اسلحہ چھین کر فرار ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس پی کلفٹن امجد حیات کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار ملزمان کلفٹن کے علاقے میں تعینات ٹریفک پولیس اہلکار غضنفر کاظمی سے سرکاری نائن ایم ایم پستول لے کر فرار ہو گئے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی ٹریفک پولیس امیر شیخ کا کہنا ہے کہ کسی پولیس اہلکار سے اسلحہ چھینے جانے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

واضح رہے کہ کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ کے بعد 2 روز قبل ہی ٹریفک پولیس اہلکاروں کو اپنی حفاظت کے لئے اسلحہ سے لیس کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کی حفاظت کے لئے 300 پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |