میرے کام کے سب سے بڑے ناقد عامرخان ہیں عمران خان

اپنی خوشی کے لئے اداکاری کرتا ہوں اور میرے لئے کام کے حوالے سے پہچانا جانا قابل فخر ہے، عمران خان


September 05, 2015
عامر خان ہی مجھے فلموں میں غلطیوں سے آگاہ کرتے ہیں، عمران خان فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے اداکار عمران خان کہتے ہیں کہ ان کی اداکاری کے سب سے بڑے ناقد ان کے ماموں اور فلم نگری کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ رنبیر کپور کے کیرئیر پر سوال اٹھانے سے پہلے یہ جان لینا چاہیے کہ عامر، سلمان اور شاہ رخ خان سمیت بالی ووڈ میں ایسا کوئی اداکار نہیں جس نے یکے بعد دیگرے کئی فلاپ فلمیں نہ دی ہوں لیکن ان کے کیرئیر ختم نہیں ہوئے تو پھر رنبیر کپور جیسے اداکار کے بارے میں یہ کہنا نہیں چاہیے کہ اس کا دور ختم ہوگیا۔ بالی ووڈ میں ہر سال کئی اداکار آتے ہیں جن کی پہلی ہی فلم کامیاب ہوجاتی ہے لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہوتا کہ اس سے کسی دوسرے اداکار کو کام نہیں ملتا۔

عمران خان نے کہا کہ ایک اداکار کی حیثیت سے میں دوسروں کے کیریئر کے بارے میں نہیں سوچتا. ہر اداکار کے اہداف مختلف ہوتے ہیں اور وہ اسے خاصل کرنے کے لئے مختلف طریقے سے کام کرتا ہے، بحیثیت اداکار میں بالی ووڈ میں اکے یا بادشاہ جیسا کوئی خطاب نہیں چاہتا کیونکہ میں اپنی خوشی کے لئے اداکاری کرتا ہوں اور میرے لئے کام کے حوالے سے پہچانا جانا قابل فخر ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے کام کے سب سے بڑے ناقد میرے ماموں عامر خان ہیں جو بڑی بے رحمی سے مجھے میری غلطیوں سے آگاہ کرتے ہیں لیکن مجھے یقین ہے کہ اپنی نئی آنے والی فلم ''کٹی بٹی'' کو دیکھ کر وہ بہت خوش ہوں گے کیونکہ اپنے پورے کیرئیر میں یہ پہلی فلم ہے جس سے وہ مطمئن ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |