پی سی بی نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا

شعیب ملک اے، سعید اجمل بی، عمر اکمل سی اور ذوالفقار بابر ڈی کیٹیگری میں شامل ہیں


ویب ڈیسک September 05, 2015
قومی کھلاڑیوں کا سینٹرل کنٹریکٹ 31 مارچ 2015 کو ختم ہو گیا تھا. فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے جس میں شعیب ملک کو اے کیٹیگری جب کہ عمر اکمل کو سی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

پی سی بی نے سینٹرل کانٹریکٹ کے لئے کھلاڑیوں کو 4 کیٹیگریز میں تقسیم کیا ہے۔ اے کیٹیگری میں 6 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کیٹیگری میں اظہر علی، مصباح الحق، شعیب ملک، محمد حفیظ، شاہد آفریدی اور یونس خان شامل ہیں۔

بی کیٹیگری میں 8 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ احمد شہزاد، اسد شفیق، جنید خان، وہاب ریاض، سعید اجمل، سرفراز احمد، راحت علی اور یاسر شاہ بی کیٹیگری میں شامل ہیں۔

کیٹیگری سی میں انور علی، فواد عالم، حارث سہیل، محمد عمران، محمد عرفان شامل ہیں۔ مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل، محمد رضوان اور شان مسعود بھی سی کیٹیگری میں جگہ دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پی سی بی نے ڈی کیٹیگری بھی بنائی ہے جس میں 5 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ان کھلاڑیوں میں عمرامین، ذوالفقار بابر، بابر اسلم، صہیب مقصود اور سمیع اسلم شامل ہیں۔

واضح رہے کہ قومی کھلاڑیوں کا سینٹرل کنٹریکٹ 31 مارچ 2015 کو ختم ہو گیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ میں 30 جون تک توسیع کی تھی۔

توسیع کئے گئے کنٹریکٹ کی چند شقوں پر کھلاڑیوں کو تحفظات تھے جس کے باعث کھلاڑیوں نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔