جس دن خود کو ٹیم پر بوجھ سمجھا ریٹائر ہوجائوں گا آفریدی
ملک کا نام ڈبونے اورعامر جیسا ٹیلنٹ ضائع کرنے والا شخص اب پلیئرز پر تنقید کر رہا ہے، آفریدی
آل رائونڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میں نے جس دن خود کو ٹیم پر بوجھ سمجھا ریٹائرمنٹ کا اعلان کردوں گا۔
تنقید کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ کرکٹ ٹیم گیم ہے، وہ میری ماضی کی پرفارمنس بھی دیکھیں۔ کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک کھلاڑی جس نے پاکستان کا نام ڈبو دیا اور محمد عامر جیسے ٹیلنٹ کو ضائع کیا وہ ٹی وی پر بیٹھ کر ٹیم اور پلیئرز پر تنقید کررہا ہے، اسے انگلینڈ سے پاکستان آنے کے بعد قوم سے معافی مانگنی چاہیے تھی۔
وہ اپنی حرکتوں پر شرم کرے، ان کا اشارہ اسپاٹ فکسنگ کی پاداش میں جیل کی سزا کاٹنے والے سابق کپتان سلمان بٹ کی جانب تھا۔ آفریدی نے تسلیم کیا کہ میں فارم کے حوالے سے مشکل دور سے گزر رہا ہوں لیکن مایوس نہیں، مجھے لڑنا آتا ہے اور ہمیشہ سے چیلنجز قبول کرتا ہوں، میں موجودہ مسائل سے بھی لڑ کر دکھائوں گا۔ یاد رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اچھا پرفارم نہ کرنے پر آفریدی ناقدین کی توپوں کی زد میں ہیں،انھوں نے کہا کہ میگا ایونٹ سے قبل بھی خوب محنت کی اور اب بھی ایسا ہی کر رہا ہوں، جلد فارم میں واپس آ جائوںگا۔