بھارت سے سیریز کے لیے باضابطہ معاہدہ نہیں ہوا تھا چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ
بھارت سے کرکٹ کی بحالی کی وجہ سے ہی بگ تھری کو سپورٹ کیا تھا، شہریار خان
ISLAMABAD:
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ بھارت سے سیریز کے لیے باضابطہ معاہدہ نہیں صرف ایم او یو سائن کیا تھا تاہم کوشش ہے کہ پاک بھارت سیریز شیڈول کے مطابق ہو۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیرمین پی سی بی نے کہا کہ ہم نے بھارت سے کرکٹ کی بحالی کی وجہ سے ہی بگ تھری کو سپورٹ کیا تھا لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ بگ تھری کی سپورٹ کا مقصد ختم ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ سے سیریز کھیلنے کے لیے باضابطہ معاہدہ نہیں ہوا صرف ایم او یو سائن کیا گیا تھا۔
شہریار خان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیریز کی امید اب بھی باقی ہے اور اور ہماری بھرپورکوشش ہے کہ سیریز شیڈول کےمطابق ہو جب کہ ابھی ایسا نہیں کہا جاسکتا کہ بھارت نے ہمیں دھوکا دیا۔
واضح رہے پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان دسمبر میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز متحدہ عرب امارات میں طے پائی تھی تاہم دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی کے باعث اب اس سیریز کے امکانات کم ہوچکے ہیں۔