65ء میں پاک فوج نے قوم کے ساتھ مل کر بڑے دشمن کو شکست دی ترجمان پاک فوج

مستحکم اور خوشحال پاکستان کی طرف بڑھ رہے ہیں اور یوم دفاع مضبوط و غیر متزلزل عزم کا اظہار ہے، میجرجنرل عاصم باجوہ


ویب ڈیسک September 05, 2015
مستحکم اور خوشحال پاکستان کی طرف بڑھ رہے ہیں اور یوم دفاع مضبوط و غیر متزلزل عزم کا اظہار ہے، میجرجنرل عاصم باجوہ، فوٹو:فائل

ISLAMABAD: ترجمان پاک فوج نے کہا ہےکہ 1965 میں پاک فوج نے قوم کے ساتھ مل کر بڑے دشمن بھارت کو شکست دی اور اس کے ناپاک عزائم خاک میں ملادیئے تھے۔



یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ کا سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ یوم دفاع کی گولڈن جوبلی کی تقریبات کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں، شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کی مرکزی تقریب کل ہوگی جب کہ قوم 65 کا جشن منارہی ہے اور جذبہ آج بھی زندہ ہے۔



ترجمان پاک فوج نے کہا کہ 1965 میں پاک فوج نے قوم کے ساتھ مل کر بڑے دشمن بھارت کو شکست دی اور اس کے ناپاک عزائم خاک میں ملادیئے تھے۔ میجر جنرل عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم مستحکم اور خوشحال پاکستان کی طرف بڑھ رہے ہیں اور یوم دفاع مضبوط و غیر متزلزل عزم کا اظہار ہے۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں