بھارت سے سیریز کے لیے اس کے پیچھے نہیں بھاگنا چاہئے جاوید میانداد

بھارت اپنی کرکٹ صرف پیسے کے بل بوتے پر چلارہا ہے، سابق کپتان


ویب ڈیسک September 05, 2015
بھارت اپنی کرکٹ صرف پیسے کے بل بوتے پر چلارہا ہے، سابق کپتان، فوٹو:فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ جاوید میانداد نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان سے سیریز کھیلے یا نہ کھیلے لیکن ہمیں اس کے پیچھے بھاگنے کی ضرورت نہیں ہے۔

جاوید میانداد نے کہا ہے کہ ظہیر عباس کو آئی سی سی کے صدر کے بجائے پی سی بی کا چیرمین ہونا چاہیے تھا کیونکہ جب تک لیجنڈ کرکٹرز پی سی بی کی باگ ڈور نہیں سنبھالیں گے پاکستانی کرکٹ ترقی نہیں کرسکے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو چاہیے وہ دوسرے ملکوں کے ساتھ سیریز کھیلے کیونکہ بھارت اپنی کرکٹ صرف پیسے کے بل بوتے پر چلارہا ہے جب کہ بھارت سیریز کھیلے یا نہ کھیلے ہمیں اس کے پیچھے نہیں بھاگنا چاہیے۔

بھارتی گیڈربھپکیوں پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کے اشتعال انگیز بیانات اُن کے عوام کی ترجمانی نہیں کرتے لہٰذا بھارتی اپنے وزیراعظم نریندر مودی کو اشتعال انگیز بیانات دینے سے روکیں کیونکہ اگر پاکستان پر کوئی آنچ آئی تو ہرشخص اُس کےدفاع کے لیے سینہ سپرہوجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |