پاکستان کو بھارت کی جانب سے خط کے جواب کا انتظار

یو اے ای میں کرکٹ مقابلوں کے انعقاد کی امید اب بھی باقی ہے، چیئرمین پی سی بی


Sports Reporter September 06, 2015
باہمی سیریز میں شرکت یا عدم شرکت ہر ملک کا اپنا فیصلہ ہوتا ہے، ظہیر عباس فوٹو:فائل

پاکستان کو بھارت کی جانب سے خط کے جواب کا انتظار ہے،چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہاکہ کرکٹ سیریز کے انعقاد کی امید ختم نہیں ہوئی، بگ تھری کو سپورٹ کرنے کا مقصد ختم نہیں ہوا تاہم پڑوسی ملک ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔

انھوں نے ان خیالات کا اظہار کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، شہریارخان نے کہا کہ بھارت باہمی سیریز کیلیے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کرکے ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے،ہم نے حتمی جواب کیلیے انھیں خط لکھ دیا جس کے جواب کا انتظار ہے، انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے معاملات بالائی سطح پر طے نہیں کررہے بلکہ ماہرین کی آراء بھی شامل ہے،کراچی میں بھی انٹرنیشنل مقابلے ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے اچھی خبر کی امید ہے، ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے آہستہ آہستہ ہی کھلیں گے۔ دریں اثنا آئی سی سی کے صدرظہیر عباس نے کہاکہ سیریز میں شرکت یا عدم شرکت ہر ملک کا اپنا فیصلہ ہوتا ہے، خواہش ہے کہ پاکستان میں بھی انٹرنیشنل ٹیمیں آئیں، عالمی تنظیم کے صدر کی حیثیت سے غیر جانبدار رہ کر دنیا میں کرکٹ کے فروغ کیلیے کوشاں رہوں گا، اس ذمہ داری پر فائز کرانے پر پی سی بی کا مشکور ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں