وطن کیلیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے سیاسی و عسکری قیادت
مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے اور جدت کیلئے کوشاں رہیں گے،وزیر اعظم
صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف ،آرمی چیف جنرل راحیل نے کہا ہے کہ دشمن کی سازشوں سے آگاہ ہیں، ملکی سلامتی اور سالمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائیگا، دفاع پر کوئی سجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے یوم دفاع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں کیا۔ صدر ممنون نے کہا پاکستان پر امن ملک ہے تاہم کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے اس کی مسلح افواج پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور استعداد کار سے لیس ہیں' ملکی کی سلامتی اور استحکام کیلیے کسی بھی حد تک جانے سے دریغ نہیں کیا جائیگا، قوم اپنے ہیروز کو کبھی فراموش نہیں کریگی۔
نوازشریف نے وطن عزیزکی سلامتی اور سالمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفاعِ پاکستان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے اور جدت کیلئے کوشاں رہیں گے۔ پاکستان ایک پُرامن اور ذمّہ دار ایٹمی قوت ہے۔
ہم تمام ہمسایہ ممالک سے برابری کی سطح پر پُرامن اورخوشگوار تعلقات استوار کرنے کے خواہاں ہیں، تاہم دشمن کی سازشوں اور ہتھکنڈوں سے بھی پوری طرح آگاہ ہیں۔ آج کے دن قوم اپنے اُن شہیدوں اور غازیوں کو سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے دفاعِ وطن کے دوران جرأت و بہادری کی بہت سی داستانیں رقم کیں۔ فرض سے لگن اور قومی خدمات کا یہ جذبہ آج بھی ہماری مسلح افواج میں موجزن ہے۔
''ضربِ عضب'' آپریشن کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری افواج اور قوم ملکی سلامتی کو درپیش کسی بھی قسم کے خطرے سے نبردآزما ہونے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ دہشتگردی کو جڑ سے اُکھاڑنے کیلئے پُرعزم ہیں۔
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں آج 6ستمبر 1965 کا جذبہ اپنے اندر پیدا کرنا چاہیے تاکہ ہم اپنے حقیقی دشمن دہشت گردوں اور انتہا پسندوں سے کامیابی کے ساتھ نبردآزما ہو سکیں۔ آئیں آج کے دن ہم عہد کریں کہ پاکستان کو ایک معتدل جمہوری، برداشت کرنے والا اور امن پسند ملک بنائیں گے جہاں سیاسی انتخاب ووٹ کی پرچی سے ہوگا نہ کہ طاقت سے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا وطن عزیز کے دفاع کیلئے جنہوں نے شہادت کا جام پیا، وہ ہمارے ہیرو ہیں۔
پیپلزپارٹی، پاکستان کی سلامتی کو لاحق خطرات کے خلاف ہمیشہ آگے بڑھ کر مقابلہ کریگی۔ قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے اور سیاسی ومعاشی استحکام کے لیے 6ستمبر 1965ء والے قومی جذبے کی ضرورت ہے۔ عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری نے کہا کہ پاکستان شہداء کی امانت ہے اور آپریشن ضرب عضب قوم کا عزمِ امن ہے، جنگوں میں اسلحہ نہیں قوموں کا جذبہ لڑتا ہے اوریہ جذبہ ستمبر 1965 ء کی جنگ میں پوری دنیا نے دیکھا۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر منظور وٹو نے کہا قوم پاک فوج کو 1965 میں بھارت کی جارحیت کا دنداں شکن جواب دینے پر سلام پیش کرتی ہے۔
قائم مقامگورنر پنجاب رانا اقبال نے کہا آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہو گا کہ ہم سب مل کر سرحدوں کے محافظوں کا ہرکڑے وقت میں بھرپور ساتھ دیں گے۔ قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی نے کہا جنگ میں پاک فوج کی بہادری، ایک سہنری باب کی مانند ہے۔علاوہ ازیںکوئٹہ سے نمائندگان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے یوم دفاع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر ہمارے وقار کا دن ہے، وطن پر جان نچھاور کرنیوالوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، 13 سال سے دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں، آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی۔
کوئٹہ غزہ بند سکاؤٹس میں یوم دفاع کی مناسبت سے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔ پیغام میں چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ 50 سال قبل دشمن نے چھپ کر وار کیا جس کا ہم نے منہ توڑ جواب دیا، وطن کے دفاع کیلیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔