افغانستا ن میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 13 شہری جاں بحق

صوبہ بلخ میں مسلح افراد نے 2 بسوں سے مسافروں کو اتارکر قتل کیا، ایک خاتون کو زندہ چھوڑ دیا


AFP September 06, 2015
صوبہ بلخ میں مسلح افراد نے 2 بسوں سے مسافروں کو اتارکر قتل کیا، ایک خاتون کو زندہ چھوڑ دیا فوٹو؛فائل

افغانستان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 13 شہری جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان صوبہ بلخ میں 2 بسوں میں سفر کرنے والے مسافر فائرنگ کا نشانہ بنے، مسلح افراد نے 2 بسوں کے مرد مسافروں کو باہر نکال کر قطار میں کھڑا کیا اور فائرنگ کر کے 13 افراد کو ہلاک کر دیا، حملہ آوروں نے ایک خاتون کو قتل نہیں کیا۔

مرنے والے افراد کا تعلق ہزارہ کمیونٹی سے تھا، کسی بھی گروپ نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے، صوبہ بلخ کے ضلع زاری کے گورنر جعفر حیدری نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں