کراچی میں پولیس مقابلوں میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک 5 گرفتار

منگھو پیر مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا، ایس ایس پی اورنگی


ویب ڈیسک September 06, 2015
گرفتار افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ان میں کالعدم تنظیم کا ایک کمانڈر بھی شامل ہے۔۔پولیس فوٹو: فائل

مختلف پولیس مقابلوں میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ کمانڈر سمیت 5 اہلکاروں کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی کے علاقے منگھو پیر ميں پولیس مقابلے كے دوران 2 ملزمان ہلاک ہوئے جب کہ ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار غلام حيدر اور عمران زخمی بھی ہوئے۔

ایس ایس پی اورنگی ٹاؤن کا کہنا ہے کہ پوليس مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ملزمان کے قبضے سے 2 پستول، 2 اوان بم اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوا۔

کراچی کے علاقے پیرآباد سے پولیس نے 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ان میں کالعدم تنظیم کا ایک کمانڈر بھی شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔