اسپین میں ریس کے دوران کار تماشائیوں میں جا گھسی 4 خواتین سمیت 6 افراد ہلاک

حادثے میں 20 تماشائی زخمی بھی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے


ویب ڈیسک September 06, 2015
حادثے میں 20 تماشائی زخمی بھی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ فوٹو: رائٹرز

شمالی اسپین میں ریس کے دوران کار تماشائیوں میں جا گھسی جس کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین میں جاری کرونا ریلی کے دوران ایک کار ریسنگ ٹریک سے بے قابو ہو کر تماشائیوں میں جا گھسی جس کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت 6 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کار ریلی میں گاڑیاں بہت تیز چلتی ہیں جب کہ عوام ریلی سے محظوظ ہونے کے لئے سڑک کے قریب کھڑے ہوتے ہیں تاہم حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں بھی اسپین میں ایک کار ریلی کے دوران گاڑی کی درخت کے ساتھ ٹکر کے نتیجے میں ڈرائیور ہلاک ہو گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔