آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

واٹسن نے ایشر سیریز میں انگلینڈ کے ہاتھ شکست کے باعث ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا۔


ویب ڈیسک September 06, 2015
واٹسن نے 2005 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور 59 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ۔ فوٹو: فائل

آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آل راؤنڈر شین واٹسن نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ واٹسن نے ایشر سیریز میں انگلینڈ کے ہاتھ شکست کے باعث ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا۔

واٹسن نے 2005 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور 59 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی جس میں 35.19 کی اوسط سے 3 ہزار 731 رنز اور 33.68 کی اوسط سے 75 وکٹیں حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔