قائم علی شاہ تقریر کے دوران آصف زرداری کا نام ہی بھول گئے

سندھ کے وڈے سائیں نے خطاب کے دوران آصف علی زرداری کو وزیر اعظم بنادیا اور ٹیکنالوجی کے لفظ پر بھی لڑکھڑا گئے


ویب ڈیسک September 06, 2015
قائم علی شاہ اس سے قبل لاہور میں اپنی گاڑی اور سندھ اسمبلی میں اپنی نشست بھی بھول چکے ہیں فوٹو: فائل

VIENNA/DUBAI: سندھ کے وزیر اعلٰی قائم علی شاہ آئے روز ایسے کام کرتے ہی رہتے ہیں جس سے وہ لوگوں کی نظروں میں آجائیں کبھی وہ اپنی گاڑی بھول جاتے ہیں توکبھی اسمبلی میں اپنی نشست لیکن اس بار تو انہوں نے اس وقت حد کردی جب وہ اپنی ہی پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا نام ہی بھول گئے۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں شاہ جی 65 کے معرکے میں مسلح افواج کی لازوال بہادری پر انہیں خراج تحسین پیش کررہے تھے لیکن ان کی زبان مسلسل لڑکھراتی ہی رہی۔ ایک بار سندھ کے سائیں اپنی ہی پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا نام ہی بھول گئے جب کہ ایک موقع تو ایسا بھی آیا جب وہ جوش خطابت میں اپنے پارٹی قائد کو ملک کا موجودہ وزیر اعظم کہہ گئے۔ اس کے علاوہ لفظ ٹیکنالوجی بھی ان سے ادا نہ ہوسکا۔

قائم علی شاہ اس سے قبل لاہور میں اپنی گاڑی اور سندھ اسمبلی میں اپنی نشست بھی بھول چکے ہیں لیکن اگر نہیں بھولتے تو وہ وزارت اعلیٰ کا قلمدان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔