جیکولین فلم ’’کک ‘‘ کے سیکوئل میں بھی دبنگ خان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی

سلمان خان نے فلم کے سیکوئل میں اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو کاسٹ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا


ویب ڈیسک September 06, 2015
فلم ’’کک‘‘ میں سلمان خان اورجیکولین نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اور فلم نے دنیا بھرمیں 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا،فوٹو:فائل

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اور سری لنکن حسینہ جیکولین فرنینڈس 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم''کک'' کے سیکوئل میں لینے سے انکار کردیا تھا تاہم اب ایک بار پھر جیکولین فلم کے سیکوئل میں جلوہ گر ہوں گی۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم''کک'' کو شائقین نے بے حد سراہا اور فلم نے باکس آفس پر کامیابی سے ریکارڈ بزنس کیا جب کہ دبنگ خان نے فلم کا سیکوئل بنانے کا اعلان کرتے ہوئے فلم میں جیکولین کو کاسٹ نہ کرنے کا کہا تھا تاہم اب فلم کے سیکوئل میں جیکولین بھی ایکشن میں نظر آئیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن حسینہ جیکولین فرنینڈس سلو میاں کے منع کرنے کے باوجود فلم''کک'' کے سیکوئل میں جلوہ گر ہوں گی جب کہ وہ فلم میں مکمل کردار کی بجائے مہمان اداکارہ کے طور پر نظر آئیں گی تاہم مرکزی کردار کے لیے کسی نئی اداکارہ کا انتخاب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ فلم ''کک'' میں سلمان خان اور ادکارہ جیکولین نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اور فلم نے دنیا بھرمیں 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔