65 کی جنگ غیر ملکی جارحیت کے خلاف وطن عزیز کے تحفظ کا عزم ہےعبدالباسط

مادر وطن کا تحفظ کرنا جانتے ہیں اورہر پاکستانی وطن عزیز کے چپے چپے کے دفاع کے لیے تیارہے،بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر


ویب ڈیسک September 06, 2015
پاکستان کے کسی بھی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں ہیں، عبدالباسط۔ فوٹو: فائل

نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ 1965 کی جنگ غیر ملکی جارحیت کے خلاف وطن عزیز کے تحفظ کا عزم ہے۔

یوم دفاع کے موقع پر نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور اس کے کسی کے بھی خلاف جارحانہ عزائم نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ65 کی جنگ غیر ملکی جارحیت کے خلاف وطن عزیز کے تحفظ کا عزم ہے، مادر وطن کا تحفظ کرنا جانتے ہیں اور ہر پاکستانی وطن عزیز کے چپے چپے کے دفاع کے لیے تیار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔