چیرمین پی سی بی سے بنگلا دیش کے سیکیورٹی وفد کی ملاقات

بنگلا دیش ویمن ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی


ویب ڈیسک September 06, 2015
پی سی بی کی جانب سے نگلا دیش کے وفد کو ویمنز ٹیم کے دورے کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی گئی فوٹو : فائل

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی وفد نے چیرمین پی سی بی شہریار خان سے ملاقات کی جب کہ اس دوران وفد کو ویمن ٹیم کے دورے کے سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی وفد نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان سے ملاقات کی ،وفد میں رفیق السلام، مصباح الدین، مظہرالسلام اور میجر امام شامل ہیں، سیکیورٹی وفد کو بنگلا دیش کی ویمن کرکٹ ٹیم کے دورے کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔ بی سی بی کا سیکیورٹی وفد کل ساوتھ اینڈ کلب کا دورہ کرے گا اور سیکرٹری داخلہ سے بھی ملاقات کرے گا۔

واضح رہے بنگلا دیش ویمن ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی،دوسری جانب پاکستان نے بھارت سے کرکٹ سیریز کی منسوخ پر پلان بی کے تحت بنگلا دیش کے ساتھ یو اے ای میں سیریز کھیلنے کی پیشکش کی تھی جس کو بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے یہ کہتے ہوئے رد کردیا تھا کہ دسمبر میں بی پی ایل شیڈول ہے اور ہمارے تمام کھلاڑی اس میں مصروف ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔