تھرکول فیلڈ میں فوری پانی پہنچانے کا منصوبہ منظور

منصوبے کی منظوری ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات اعجازعلی خان نے دی


Online September 07, 2015
منصوبے کی منظوری ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات اعجازعلی خان نے دی۔ فوٹو: فائل

حکومت سندھ نے فوری طور پر تھرکول فیلڈ میں پانی پہنچانے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ فیصلہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات اعجاز علی خان کی صدارت میں ہونے والے اعلی سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ آبپاشی کو پابند کیا گیا کہ آر بی اوڈی کے منصوبے سے یہ پانی نبی سر کے علاقے سے اسلام کوٹ تک پہنچانے کے لیے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں کیونکہ اس وقت ایک درجن سے زائد غیر ملکی کمپنیوں نے کوئلے سے بجلی گھر بنانے کے تیاری مکمل کرلی ہے۔ کوئلے سے بجلی گھر بنانے کے لیے لازمی ہے کہ وہاں پانی موجود ہو تھر میں کوئلے سے بجلی بننے کے بعد جہاں بجلی پیدا ہوگی وہاں پر پانی بھی فلٹر کرکے پینے کے قابل بنایا جائے گا۔ اس لیے حکومت سندھ نے ہنگامی اقدامات کرکے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں