اسٹیل مل ملازمین 3 ماہ کی تنخواہ سے محروم

رواں ماہ کے آخر پر عید الضحیٰ کے باعث ملازمین کو سنت ابراہیمی کے فریضے سے بھی محروم رہنے کے خدشات لاحق ہوگئے ہیں


Business Reporter September 07, 2015
رواں ماہ کے آخر پر عید الضحیٰ کے باعث ملازمین کو سنت ابراہیمی کے فریضے سے بھی محروم رہنے کے خدشات لاحق ہوگئے ہیں۔ فوٹو: فائل

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا معاملہ نظر اندازکرنے کے باعث ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے اور تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ملازمین مالی مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے اسٹیل مل کیلیے بیل آؤٹ پیکیج مسترد کرنے کے بعد ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا معاملہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا ہے اور ملازمین جون،جولائی اور اگست کی تین ماہ کی تنخواہ سے محروم ہیں جبکہ رواں ماہ کے آخر پر عید الضحیٰ کے باعث ملازمین کو سنت ابراہیمی کے فریضے سے بھی محروم رہنے کے خدشات لاحق ہوگئے ہیں۔اس ضمن میں ملازمین کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اسٹیل مل ملازمین کو ہنگامی بنیادوں پر تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائے کیونکہ ملازمین شدید تنگدستی کا شکار ہوگئے ہیں اور ملازمین کیلیے بچوں کی پڑھائی کے اخراجات اور گھر چلانے کے معاملات پورا کرنے مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں