پاکستانی ڈرون ’’براق‘‘ کا پہلا کامیاب حملہ شوال میں 3 دہشت گرد ہلاک
براق نے شوال میں دہشتگردوں کے کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا ، آئی ایس پی آر
پاکستان کے تیار کردہ ڈرون طیارے ''براق'' کی پہلی کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج نے مقامی طور پر تیار کردہ ڈرون طیارے ''براق'' کی مدد سے دہشت گردوں کے خلاف پہلی کارروائی کی ہے، براق نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں ایک کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں انتہائی مطلوب 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا کی جانب سے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملے کئے جاتے تھے تاہم پاکستان کا موقف تھا کہ امریکی کارروائیاں ملک کی جغرافیائی حدود کی خلاف ورزی ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x35e6m7_burraq-drone_news