دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کردیے گئے ہیں سربراہ پاک فضائیہ

پاک فضائیہ ملک کی حفاظت کے لئے دوسری فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ایئرچیف مارشل سہیل امان

آپریشن ضرب میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فضائیہ کا کردار اہم ہے، ایئرچیف مارشل فوٹو: فائل

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کردیے گئے ہیں۔

کراچی میں یوم فضائیہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان کا کہنا تھا کہ 7ستمبر کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ میں امتیازی حیثیت رکھتا ہے، 7ستمبر 1965 کوپاک فضائیہ کے شاہینوں نےقربانی کی لازوال داستانیں رقم کیں اور بھارتی فوجی قوت کو نیست و نابود کیا۔


ایئرچیف مارشل کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ ملک کی حفاظت کے لئے دوسری فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، جس میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فضائیہ کا کردار اہم ہے، ضرب عضب میں دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کردیے۔

https://www.dailymotion.com/video/x35ehpu_suhail-aman-paf_news
Load Next Story