اہلسنت و الجماعت کا ٹارگٹ کلنگ کیخلاف یوم احتجاج

عوام اہلسنت کے قاتل گرفتار کیوں نہیں ہوتے، حکومت جواب دے، مقررین کا خطاب.


Staff Reporter October 20, 2012
عوام اہلسنت کے قاتل گرفتار کیوں نہیں ہوتے، حکومت جواب دے، مقررین کا خطاب.

WASHINGTON: اہلسنت و الجماعت کے تحت کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ،قاتلوں کی عدم گرفتاری، جیل میں اہلسنت قیدیوں پر تشدد کیخلاف جمعہ کو سندھ بھر میں یوم احتجاج منایا گیا۔

اس سلسلے میں ابو الحسن اصفہانی روڈ جھنگوی شہید چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس سے اہلسنت و الجماعت کے رہنماؤں مولانا مسعود الرحمن عثمانی،علامہ اورنگزیب فاروقی، ڈاکٹر محمد فیاض اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں اہلسنت کے بہتے ہوئے لہو پر حکمرانوں کی خاموشی المیہ ہے، عوام اہلسنت کے قاتل گرفتار کیوں نہیں ہوتے حکومت جواب دے،یوسف لدھیانوی شہید سے لیکر حافظ عمر حق نواز شہید تک کے قاتل اب تک آزاد پھر رہے ہیں، قاتلوں کی عدم گرفتاری سے ایسا لگتا ہے کہ حکومت خود قاتلوں کی سرپرستی کر رہی ہے۔

ایک طرف آئے روز اہلسنت کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ اور دوسری جانب جیل میں بند اہلسنت قیدیوں پر ریاستی جبر و تشدد کا سلسلہ جاری ہے، حکومت بتائے کہ وہ کیا چاہتی ہے؟، انھوں نے کہاکہ گذشتہ ہفتے ایک دن میں اہلسنت کے5کارکنوں کو موت کی نیند سلا دیا گیا لیکن حکومت سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی خاموشی انتہائی افسوس ناک ہے، انھوں نے کہاکہ حکومت قاتلوں کی گرفتاری کے بجائے الٹا ہمارے پر امن کارکنوں کو بلا جواز گرفتار کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |