پاکستان کے خلاف سرگرم جہادی تنظیموں کی کوئی حیثیت نہیں سراج الحق

بھارتی جارحیت سے خطے کو خطرات لاحق ہیں، امیر جماعت اسلامی


ویب ڈیسک September 07, 2015
جماعت اسلامی رنگ ونسل اور تمدن زبان کی بنیاد پرملک میں تقسیم کے خلاف ہے، سراج الحق۔ فوٹو: فائل

PARIS: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سرگرم عمل نام نہاد جہادی تنظیموں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

چارسدہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا اسرائیل سے اتحاد پاکستان کے خلاف ہے، مشرقی ومغربی بارڈرپربھارت نے 70 سے زیادہ حملے کئے، بھارتی جارحیت سے خطے کو خطرات لاحق ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی رنگ ونسل اور تمدن زبان کی بنیاد پرملک میں تقسیم کے خلاف ہے، کراچی آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

افغانستان اور پاکستان آپس میں پراکسی وار کا خاتمہ کریں اور آپس کے تعلقات کو بہتر بنائیں، امید ہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے دورہ افغانستان سے پاک افغان تعلقات میں بہتری آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں