بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ پاک فوج کا بھی منہ توڑ جواب

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر باغ کے نزدیک کیلر سیکٹر کو نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک September 07, 2015
بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی فوٹو: فائل

BAGHDAD: بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جب کہ پاک فوج کے جوان بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر باغ کے قریب کیلر سیکٹر میں اتوار اور پیر کی درمیانی رات فائرنگ کی، پاک فوج نے بھی بھرپور جواب دے کر بھارتی بندوقیں خاموش کروا دیں، جس کے بعد صبح 9بجے کے قریب ایک مرتبہ پھربھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ اور شیلنگ کا سلسلہ شروع کردیا اس مرتبہ بھی پاک فوج کے جوانوں نے منہ توڑ جواب دیا۔

بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم عام شہریوں کی املاک کو جزوی نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ بھارت میں نریندر مودی کی حکومت آنے کے بعد لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کررہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک کئی بے گناہ شہری شہید ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں