پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ کی اینٹ سےاینٹ بجادیں گے بلاول بھٹو

پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی اینٹ سےاینٹ بجادیں گے، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی


ویب ڈیسک September 07, 2015
ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف قانونی مشاورت کے بعد عدالت سے رجوع کریں گے، بلاول بھٹو زرداری فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ مفاہمت پر نہیں مزاحمت پر یقین رکھتے ہیں اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی اینٹ سےاینٹ بجادیں گے۔

لاہور میں پیپلز پارٹی پنجاب کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ پنجاب کے تمام اضلاع کا دورہ کریں گے اگر وہ کہیں نا جاسکے تو وہاں کے کارکن انہیں اپنے درمیان ہی سمجھیں، ہم جمہوریت کی مضبوطی کی جدوجہد میں ساتھ ہیں، آخری فتح عوام کی ہی ہوگی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کسان کنونشن کاجلد اعلان کیاجائےگا، پاکستان کے آئین کےمطابق کسانوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس نہیں لگ سکتا، حکومت کی جانب سے عائد کردہ اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس جگا ٹیکس ہے، جس کے خلاف قانونی مشاورت کے بعد عدالت سے رجوع کریں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہم مفاہمت پرنہیں مزاحمت پریقین رکھتےہیں، غریبوں کے حقوق کے لئے سڑکوں پر آنا پڑا تو آئیں گے، پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی اینٹ سےاینٹ بجادیں گے، الیکشن کمیشن ارکان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے استعفے نہ دیئے تو ملک بھر میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں