دودھ کی گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی کمشنر کراچی
شہر میں دودھ کی قیمت 70 روپے فی لیٹر ہے، شعیب احمد صدیقی
کمشنر کراچی شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ شہر میں دودھ کی قیمت 70 روپے فی لیٹر ہے اور گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کا کہنا تھا کہ شہر میں دودھ کی قیمت 70 روپے فی لیٹر ہے اور گراں فروشی کرنے والے 11 دودھ فروشوں کو گرفتار کیا گیا جنہیں 6،6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی جب کہ گراں فروشی کرنے والے مزید دودھ فروشوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
کمشنر کراچی نے کہا کہ ڈیری فارمرز کارروائی کے خوف سے روپوش ہوگئے ہیں لیکن ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو عوام کو تکلیف دے گا ہم اس کی راہ میں دیوار بن جائیں گے۔
واضح رہےکہ کراچی میں دودھ فروشوں سے قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک من مانا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد شہریوں دودھ کی فی لیٹر قیمت 94 روپے تک جا پہنچی ہے جب کہ اس حوالے سے حکومتی دعوؤں کے باوجود عوام مہنگے داموں دودھ خریدنے پر مجبور ہیں۔
https://www.dailymotion.com/video/x35exeu_shoaib-siddiqui_news