نااہل وزرا کی سندھ کابینہ میں کوئی جگہ نہیں آصف زرداری
پی پی کے شریک چیرمین کی زیر صدارت دبئی میں اہم اجلاس ہوا جس میں آصف زرداری نے وزرا کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا
پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ نا اہل وزیروں کی سندھ کابینہ میں کوئی جگہ نہیں ہے اور اب وہی وزیر رہے گا جو کام کرے گا۔
دبئی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ،فریال تالپور،قمرزمان کائرہ، فردوس عاشق اعوان سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی جب اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور قومی اسمبلی سے پیپلزپارٹی کے استعفوں کا آپش بھی زیر غور آیا۔
اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری نے سندھ حکومت کی کارکردگی کو آڑے ہاتھوں لیا اور وزرا کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نا اہل وزرا کی سندھ کابینہ میں کوئی جگہ نہیں اور اب وہی وزیر رہے گا جو کام کرے گا۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین نے وزرا کو ضلعی اور ڈویژنل سطح پر کھلی کچہریاں لگانے اور ہر ماہ کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
https://www.dailymotion.com/video/x35eytn_asif-ali-zardari_news