ترکی میں باغیوں کا فوج کی گاڑیوں پر حملہ 16 اہلکار ہلاک

باغیوں نے حملہ کرکے سیکیورٹی فورسز کی دونوں گاڑیوں کو دھماکے سے خیز مواد سے اڑادیا،حکام

باغیوں نے حملہ کرکے سیکیورٹی فورسز کی دونوں گاڑیوں کو دھماکے سے خیز مواد سے اڑادیا،حکام، فوٹو:فائل

لاہور:
ترکی کے صوبے حکاری میں باغیوں حملے میں 16 فوجی ہلاک جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے جنوب مشرقی صوبے حکاری میں باغیوں کی جانب سے آرمی کی 2 گاڑیوں کو دھماکے سے اڑادیا گیا جس کے نتیجے میں 16 فوجی ہلاک جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ ترکش جیٹ طیاروں نے باغیوں کے ٹھکانوں پر بھی شدید گولہ باری کی۔

واضح رہے کہ باغیوں اور حکومت کے درمیان جولائی میں جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزیوں کے بعد پر تشدد کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
Load Next Story