فلموں کو سنسر سرٹیفکیٹ نہ ملنے پرکاراووڈ فلم فیسٹیول تاخیر کا شکار

فلم فیسٹیول میں 11 ملکوں کی تقریباً60 فلموں کی نمائش کی جائے گی


نمرہ ملک September 08, 2015
فلم فیسٹیول میں 11 ملکوں کی تقریباً60 فلموں کی نمائش کی جائے گی۔ فوٹو : فائل

کاراووڈ فلم فیسٹیول تا خیر کا شکار ہو گیا، فیسٹیول کا آغاز 7 ستمبر سے ہونا تھا لیکن سینٹرل سنسر بورڈ سے سرٹیفکیٹ ریلیز نہ ہونے کے باعث فلم فیسٹیول میں تاخیر ہورہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار کاراووڈ فیسٹیول کے منتظم عدنان بشیر نے ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ فلموں کے سرٹیفکیٹ اب تک سینٹرل سنسر بورڈ سے جاری نہیں ہوئے، امید ہے کہ جلد جاری ہوجائیں گے۔

فلم فیسٹیول میں 11 ملکوں کی تقریباً60 فلموں کی نمائش کی جائے گی۔ سنی پیکس سینما کے سی ای او ہاشم رضا کا کہنا تھا کہ سنسر بورڈ کو انگریزی اور ہندی فلمیں پاس کرنے میں دیری نہیں لگتی لیکن چینی اور ایرانی زبان کی فلموں کو پاس کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔ کاراووڈ فیسٹیول کے منتظم عدنان بشیرکا کہنا ہے کہ اگر سنسر سرٹیفکیٹ مل جاتا ہے تو فلم فیسٹیول کا آغازآج (منگل) سے کردیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |