کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں فائرنگ سے سبین محمود قتل کیس کا عینی شاہد جاں بحق

مقتول غلام عباس سبین محمود کا ڈرائیور اور پولیس کانسٹیبل تھا، پولیس


September 08, 2015
مقتول غلام عباس سبین محمود کا ڈرائیور اور پولیس کانسٹیبل تھا، پولیس، فوٹو:فائل

سبین محمود قتل کیس کے عینی شاہد کو ابراہیم حیدری میں قتل کردیا گیا جو مقتولہ کا ڈرائیور بھی تھا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز ابراہیم حیدری میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مقتولہ سماجی کارکن سبین محمود کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت غلام عباس کے نام سے ہوئی جسے نامعلوم ملزمان نے اس کے گھر کے باہر فائرنگ کا نشانہ بنایا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول غلام عباس سبین محمود قتل کیس کا عینی شاہد تھا جو پولیس کانسٹیبل اور اینٹی کرپشن میں تعینات تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |