سنجے لیلا بھنسالی نے ’’باجی راؤمستانی‘‘ کیلیے شیش محل کی نقل بنوالی

نقلی شیش محل40دن میں تیار ہوا،دیپکا ،پریانکااور رنویرپر گاناعکسبند کیا جائے گا

سنجے لیلا بھنسالی نے آئینہ محل کی تیاری کے لیے بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور سے شیشہ منگوایا۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
1960 میں ریلیز ہونے والی فلم مغل اعظم کا گانا پیارکیاتو ڈرنا کیا جسے اس وقت کی مشہور اداکارہ مدھوبالا پر عکسبندکیا گیاتھا ۔


اس گانے کی شوٹنگ کے لیے ہدایتکار کے آصف نے لاہور میں واقع شاہی قلعہ میں بنے شیش محل کی کاپی تیار کی تھی اب تقریباً 55 برس بعد سنجے لیلا بھنسالی نے بھی اپنی فلم باجی راؤ مستانی کے لیے اسی سے ملتاجلتا سیٹ لگالیاہے جسے آئینہ محل کا نام دیاگیا ہے جس میں دیپکا پڈوکون پریانکا چوپڑا اور رنویر سنگھ پر گانا عکسبند کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی نے آئینہ محل کی تیاری کے لیے بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور سے شیشہ منگوایا اور کا ڈیزائن سلونی دھاترک ،سری رام لیانگر اور سجیت ساونت نے تیار کیاہے ۔
Load Next Story