حصص مارکیٹ خریداری بڑھنے سے 113 پوائنٹس ریکور

انڈیکس 15793 ہوگیا،58 فیص دشیئر پرائسز،مارکیٹ سرمائے میں 23.46 ارب کا اضافہ.

انڈیکس 15793 ہوگیا،58 فیص دشیئر پرائسز،مارکیٹ سرمائے میں 23.46 ارب کا اضافہ. فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
فاضل کرنٹ اکائونٹ، لسٹڈ کمپنیوں کے ریزلٹ سیزن اور منافع جات کے اعلانات سے خریداری سرگرمیوں میں اضافے کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو نمایاں تیزی کا رحجان غالب رہا،58.56 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔


جبکہ حصص کی مالیت میں23 ارب46 کروڑ41 لاکھ89 ہزار 416 روپے کا اضافہ ہوا، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 113.56 پوائنٹس اضافے سے 15792.89 ہوگیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس77.66 پوائنٹس کے اضافے سے12947.33 اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 196.65 پوائنٹس کے اضافے سے27792.12 ہوگیا۔

کاروباری حجم جمعرات کی نسبت55 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر20 کروڑ89 لاکھ18 ہزار60 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار321 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں188 کے بھائو میں اضافہ، 109 کے داموں میں کمی اور24 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Recommended Stories

Load Next Story