کراچی کیلیے بجلی فراہمی میں 300میگاواٹ کمی کردی گئی

وزارت پانی وبجلی کی کے الیکٹرک کونئے معاہدے کیلیے2ہفتوں کی مہلت،زیادہ بجلی نہیں دی جائیگی


تنویر محمود راجہ September 08, 2015
وزارت پانی وبجلی کی کے الیکٹرک کونئے معاہدے کیلیے2ہفتوں کی مہلت،زیادہ بجلی نہیں دی جائیگی فوٹو فائل

وزارت پانی وبجلی نے کے الیکٹرک کو 300میگاواٹ بجلی کٹوتی کاواضح پیغام دے دیاہے، کے الیکٹرک کو 350میگاواٹ بجلی فراہمی کانیا معاہدہ تیارکرنے کے لیے 2ہفتوں کی مہلت دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کے ساتھ بجلی فراہمی کے نئے معاہدے اورواجبات کے معاملے پرذیلی کمیٹی کااجلاس وفاقی سیکریٹری پانی وبجلی یونس ڈھاگاکی سربراہی میں ہوا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ کے الیکٹرک حکام کوواضح بتادیا گیاہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے سے ایک میگاواٹ زیادہ بجلی فراہم نہیں کی جائے گی۔ کے الیکٹرک کواپنے سسٹم کی اپ گریڈیشن اورنیپرا رپورٹس بھی مدنظر رکھ کر نیامعاہدہ تیارکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کے الیکٹرک کا تیارکردہ ڈرافٹ معاہدہ وزارت قانون کونوک پلک درست کرنے کیلیے ارسال کیاجائے گا۔ حکام کے مطابق کے الیکٹرک حکام نے نیامعاہدہ 350میگاواٹ کے مطابق تیارکرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ کے الیکٹرک اپنے پاورپلانٹس کی استعدادمیں اضافہ کرنے کے ساتھ کول پاورجنریشن بھی سسٹم میںشامل کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں