پاک بھارت ایٹمی جنگ ہوسکتی ہے امریکی جریدے نیوزویک کی رپورٹ

جریدے کے مطابق 5 لاکھ 50 ہزار جوانوں کیساتھ پاکستانی فوج عددی حجم کے لحاظ سے اس وقت دنیا میں چوتھے نمبر پرہے


این این آئی September 08, 2015
جریدے کے مطابق 5 لاکھ 50 ہزار جوانوں کیساتھ پاکستانی فوج عددی حجم کے لحاظ سے اس وقت دنیا میں چوتھے نمبر پرہے:فوٹو: فائل

امریکی جریدے نیوزویک نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے بارے خدشہ ہے کہ جنوبی ایشیاکے دونوں ممالک جوہری جنگ کے دہانے پر پہنچ سکتے ہیں.

جریدے کے مطابق 5 لاکھ 50 ہزار جوانوں کیساتھ پاکستانی فوج عددی حجم کے لحاظ سے اس وقت دنیا میں چوتھے نمبر پرہے جبکہ 11 لاکھ 50 ہزارفوجیوں کیساتھ بھارت دوسرے نمبر پر ہے ۔ایک ایٹمی تصادم جنوبی ایشیا کیلیے بربادی، عالمی معیشت کیلیے تباہ کن اور کرہ ارض کیلئے انتہائی خطرناک ہوگا۔ بھارت اورپاکستان کے درمیان جنگ کا حقیقی امکان آج بھی موجود ہے،اورممکنہ منظر نامے کے بعد امریکہ کی زمینی فوج کا صورتحال سے الگ تھلگ رہنا تقریباًنا ممکن ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں