حج ادائیگی کے لیے جانے والے 13پاکستانی عازمین انتقال کرگئے
وزارت مذہبی امور سرکاری اسکیم کے تحت جانے والے عازمین حج کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے دے گی۔
فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے جانے والے عازمین حج میں سے 13 عازمین حج انتقال کر گئے جن میں سے 2 عازمین حج سرکاری جبکہ 11 عازمین حج پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے ذریعے گئے تھے۔
13 عازمین حج میں سے 11 عازمین حج کو شریعہ قبرستان، 2 عازمین حج کو جنت البقیع مدینہ منورہ میں سپرد خاک کردیا گیا، انتقال کر جانے والوں میں حیدرآباد سے کلثوم بانو، بعثت گر شانگلہ، غلام سرور ڈی جی خان، غلام نبی لکی مروت، محمد اجمل ٹانک، عارفہ جاوید خانیوال، محمد افضل پشاور، عباس علی شاہ میانوالی، عبداللہ ابراہیم کراچی، زولحہ خاتون کراچی، اللہ دتہ گجرات، بانو بی بی پشاور اور دین احمد ناروال شامل ہیں۔