فرسودگی حد کم پرانی گاڑیوں کی درآمد اور ریونیو گھٹ گیا

ستمبرمیں پرانی گاڑیوں پر 18.62 کروڑ روپے کمی سے 1.64 ارب کسٹمزڈیوٹی ملی۔


Ehtisham Mufti October 20, 2012
ستمبرمیں پرانی گاڑیوں پر 18.62 کروڑ روپے کمی سے 1.64 ارب کسٹمزڈیوٹی ملی۔ فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیوکی جانب سے 31اگست 2012 کوجاری ہونے والے کسٹمزجنرل آڈرنمبر13/2012کے تحت درآمدکی جانے والی استعمال شدہ گاڑیوں پر فرسودگی کی حدکو کم کرنے کے فیصلے کے بعد ستمبر2012کے دوران گاڑیوں کی درآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک میں ری کنڈیشنڈ گاڑیوں کی درآمدی سرگرمیاں گھٹنے کے باعث استعمال شدہ گاڑیوں کی مد میں کسٹمزڈیوٹیوں کی وصولیاں 18 کروڑ 62 لاکھ 30ہزار روپے کی کمی سے ایک ارب 64 کروڑ 59 لاکھ 30 ہزار روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

محکمہ کسٹمزکے باخبرذرائع کے مطابق ستمبر 2012 کے دوران ملک میں مختلف ممالک سے2ارب 73 کروڑ 80 لاکھ 2 ہزار روپے مالیت کی مجموعی طور پر 4544 گاڑیاں درآمدکی گئیںجن میں 1000 سی سی کی حامل گاڑیوں کی تعداد 2211یونٹس، 1300سی سی کی حامل 256 یونٹس، 1500سی سی کی حامل1360یونٹس، 1600سی سی کی صرف 3گاڑیاں، 1800سی سی کی حامل 289 گاڑیاں، 3000سی سی کی حامل 20 گاڑیاں، 3000سی سی سے زائد استعدادکی حامل 7 گاڑیاں، مختلف اقسام کے 46 جیپس، 142ٹرک /اسپرنگل لاریز، 9 ڈمپرز/مکسچر ٹرک، 151 وین، 22پک اپ اور 28 موٹرسائیکل/اسکوٹرز شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اگست 2012کے دوران ملک میں مختلف ممالک سے مجموعی طور پر 2 ارب 85 کروڑ 84لاکھ 48 ہزارروپے مالیت کی 5598ری کنڈیشنڈ یونٹس کی درآمدات ہوئی تھیں جن کے عوض محکمہ کسٹمز کوڈیوٹیوں کی مد میں مجموعی طور پر1 ارب 83کروڑ 21لاکھ 60 ہزار روپے کا ریونیو حاصل ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں