سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عارف حمید کی برطرفی معطل

لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت،وزارتِ پٹرولیم اورفریقین کو 17 ستمبر کے لئے نوٹس جاری کردیئے

وزارت پٹرولیم نے دو روز قبل عارف حمید کو ایم ڈی سوئی نادرن کے عہدے سے ہٹا دیا تھا فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
ہائی کورٹ نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عارف حمید کی برطرفی کا حکم معطل کرتے ہوئے انہیں ان کے عہدے پر بحال کردیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں عارف حمید کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران ان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے عہدے کی معیاد ابھی مکمل نہیں ہوئی لیکن انہیں پہلے ہی عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔ معاہدے کے مطابق معیاد کی تکمیل سے قبل عہدے سے ہٹایا نہیں جاسکتا اس لئے ان کی برطرفی کو کالعدم قرار دے کر انہیں ان کے عہدے پر بحال کیا جائے۔


عدالت نے دلائل سننے کے بعد عارف حمید کی برطرفی کا حکم معطل کرتے ہوئے وفاقی حکومت،وزارتِ پٹرولیم اورفریقین کو 17 ستمبر کے لئے نوٹس جاری کردیئے۔

واضح رہے کہ وزارت پٹرولیم نے دو روز قبل عارف حمید کو ایم ڈی سوئی نادرن کے عہدے سے ہٹا دیا تھا- جس کے بعد انہوں نے اپنی برطرفی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔
Load Next Story