ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن کا جاری کردہ ضابطہ اخلاق بحال

الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق بحال ہونے سے وفاقی اور صوبائی وزیر انتخابی حلقوں میں نہیں جا سکیں گے


ویب ڈیسک September 08, 2015
ضابطہ اخلاق کو لاہور ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دیا تھا فوٹو: فائل 

سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل قرار دیتے ہوئے ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن کا جاری کردہ ضابطہ اخلاق بحال کر دیا۔

جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن کا جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی بحالی کے لئے دائر درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران درخواست گزار نے اپنے دلائل میں کہا کہ ضمنی انتخاب کے دوران وزیروں کی دوڑیں لگ جاتی ہیں اور اربوں روپے کے ترقیاتی ترقیاتی پیکیج سے انتخابی نتائج متاثر ہوتے ہیں، جسے روکنے کے لئے الیکشن کمیشن نے آرٹیکل18کی روشنی میں ضابطہ اخلاق تیار کیا۔

سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق بحال ہونے سے وفاقی اور صوبائی وزیر انتخابی حلقوں میں نہیں جا سکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں