کالعدم بلوچستان لبریشن فرنٹ کا سربراہ ڈاکٹراللہ نذرآپریشن میں ماراگیا سرفراز بگٹی

دالبندین میں دہشت گردوں کے زیر استعمال میں بڑا مواصلاتی سینٹر بھی ناکارہ بنایا گیا ہے، وزیر داخلہ بلوچستان


ویب ڈیسک September 08, 2015
مواصلاتی سینٹر کے ذریعے دہشت گردوں کے بھارتی،افغان انٹیلیجنس ایجنسیوں سے رابطے تھے، سرفراز بگٹی فوٹو: فائل

وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ غیر مصدقہ اطلاعات کےمطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کا سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر آپریشن میں مارا گیا ہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران وزیرداخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے دالبندین میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا تھا جس میں غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کا سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر آپریشن میں مارا گیا ہے، کارروائی میں اس کے ساتھ اس کے ساتھی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

سرفرازبگٹی کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران 7 دہشت گردوں کو گرفتار کیاگیا ہے، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے، کارروائی میں دہشت گردوں کے زیر استعمال میں بڑا مواصلاتی سینٹر بھی ناکارہ بنایا گیا ہے، یہ دہشت گرد افغان، بھارتی اور یورپی ممالک کی موبائل سمز استعمال کرتے تھے، مواصلاتی سینٹر کے ذریعے دہشت گردوں کے بھارتی،افغان انٹیلی جنس ایجنسیوں سے رابطے تھے، گرفتار دہشت گردوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں