کراچی میں پولیس کی کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد گرفتار اسلحہ برآمد

گرفتار کئے گئے دہشتگردوں کی شناخت محمد ظہیر، محسن اختر، شیرین گل عرف استاد ، محمد اختر اور یار ربانی نام سے ہوئی ہے


ویب ڈیسک September 08, 2015
گرفتار کئے گئے دہشت متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، پولیس

پولیس نے رضویہ سوسائٹی میں کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے محمد ظہیر، محسن اختر، شیرین گل عرف استاد ، محمد اختر اور یار ربانی نامی 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 ٹی ٹی پستول اور 2 اوان بم برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور یہ متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں